کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنا اور پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے طور خم خیبر سے شروع ہونے والی وینٹیج کار ریلی کراچی پہنچ گئی، ریلی 22 نومبر کو ریلی نکالی گئی تھی جو اسلام آباد، لاہور، بہاول پور اور دیگر شہروں سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچی ہے۔ ریلی کا مقصد پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنا ہے جب کہ کار ریلی میں 1924 کی قدیم گاڑی اوسٹن بھی شامل ہے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ریلی کا مزار قائد پر استقبال کیا۔ اس موقع پر رکن ہیریٹیج ونٹیج کار کلب توقیر سلطان نے کہا کہ کراچی کے دوست پشاور میں جمع ہوئے تھے جہاں پاک فوج نے استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر سے سفر شروع کیا جو مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے کراچی پر اختتام پزیر ہوا ہے۔ ریلی کا مقصد پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنا اور ٹورزم کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلی میں پرانی گاڑیوں کی وراثت کے زریعے پاکستان کا اچھا تاثر اجاگر کیا گیا ہے جبکہ ریلی کے دوران گاڑیوں کی تعداد ستر تک بھی پہنچی تاہم کراچی پہنچنے والی گاڑیوں کی تعداد چھبیس ہے۔
![]()