سوات (رپورٹ: اصغر خان) ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی سوات کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر سوات ثاقت رضا اسلم منعقد ہوا جس میں تاجروں کے صدر عبدالرحیم، چیئرمین پریس کلب شہزاد عالم، اے ڈی سی زمین خان، اے سی بابو زئی عامر علی شاہ، ڈی ایف سی جواد علی خان، اے ایف سی عمیر علی شاہ، اے ڈی کنزیومر آصف رضا اور دیگر تاجروں و حکام نے شرکت کی اجلاس میں مختلف اشیاء آٹا، دال، چاول، چینی، گھی، بیکری، روٹی اور دیگر اشیائے خورد و نوش کے حوالے سے نرخوں پر تجاویز دیئے گئے اور غور و فکر کے بعد منظوری دی گئی اس موقع پر ڈی سی سوات ثاقت رضا اسلم نے تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ نئے نرخوں کے تحت اشیائے خورد و نوش کی فروخت کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمیں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی طرف سے واضح ہدایت ہیں جس کے تحت محکموں کو پابند کر رہے ہیں انہوں نے محکمہ خوراک، کنزیومر، محکمہ صحت اور دیگر حکام کو ہدایت کی کہ وہ میری منظوری کے بغیر جرمانے لگانے سے گریز کریں اور باقاعدگی سے انہیں رپورٹ پیش کیا کریں انہوں نے کہا کہ تاجر خوف خدا کو دل میں رکھتے ہوئے شہریوں کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیائے خورد و نوش فراہم کریں اور شکایات کا موقع نہ دیں انہوں نے کہا کہ جلد متعلقہ محکموں محکمہ خوراک، محکمہ صحت، کنزیومر اور دیگر محکموں کے حکام سے چیکنگ اور جرمانوں کے عائد کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کو اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے حوالے سے کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کے حکام مقررہ نرخوں سے تجاوز کرنے پر کاروائی کریں اور میرے نوٹس میں لائیں انہوں نے کہا کہ وہ خود کسی بھی عوامی شکایت پر کاروائی کریں گے اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ بھی رعایت نہیں کی جاۓ گی۔
![]()