Home / اہم خبریں / ایس ایچ او غریب آباد کی کاروائی، شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا نوسر باز مہاجر کالونی میرپورخاص کا رہائشی ارشد مجید زئی گرفتار

ایس ایچ او غریب آباد کی کاروائی، شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا نوسر باز مہاجر کالونی میرپورخاص کا رہائشی ارشد مجید زئی گرفتار

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایچ او غریب آباد کامران ھالیپوٹو کی کاروائی شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا نوسر باز مہاجر کالونی کا رہائشی ارشد مجید زئی گرفتار۔ ملزم کا ایک ساتھی سہولت کار فیصل کمالی بھی مقدمے میں نامزد۔ ملزم ارشد مجید زئی اور سہولت کار فیصل کمالی کے خلاف 489/420 کے تحت مدعی محمد ارسلان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزمان نے ارسلان سے لاٹری کے نام پر موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت پر 64 لاکھ کا فراڈ کیا تھا۔ ملزم نے شہر کے ایک درجن کے قریب افراد سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔ ملزم کے خلاف مزید تین فراڈ کی درخواستیں پولیس کو موصول ہوئی ہیں۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے