تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص ضلعے میں اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والوں کا کوئی بھی مسئلہ نہیں جو حل کرنے جیسا نہ ہو بھٹوں پر کام کرنے والوں سے کسی بھی قسم کی جبری مشقت نہیں کرائی جاتی۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

میرپورخاص ضلعے میں اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والوں کا کوئی بھی مسئلہ نہیں جو حل کرنے جیسا نہ ہو بھٹوں پر کام کرنے والوں سے کسی بھی قسم کی جبری مشقت نہیں کرائی جاتی۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ میرپورخاص ضلعے میں اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والوں کا کوئی بھی مسئلہ نہیں جو حل کرنے جیسا نہ ہو بھٹوں پر کام کرنے والوں سے کسی بھی قسم کی جبری مشقت نہیں کرائی جاتی ہے اسی طرح لیبر قانون پر عمل کرانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں بانڈیڈ لیبر کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں پر کسی بھی قسم کی ظلم و زیادتی نہیں ہورہی ہے اور اب تک کسی بھی قسم کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی رپورٹ شایع ہوئی ہے اور کہا کہ بانڈیڈ لیبر کے حوالے سے پہلے ہی ضلع کمیٹی موجود ہے انہوں نے تاکید کی کہ بانڈیڈ لیبر پر کام کرنے والی فلاحی تنظیموں کو اپنی مکمل رپورٹ ضلع انتظامیہ کو دینا چاہئے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کھٹی، شوکت پہنور، رفیق لغاری، میر شہزاد تالپور، محمد زبیر اور دیگر موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی میں SOVAPA المنائی سیریز کا کلاسیکی ڈرامہ ’’نقلِ مکانی‘‘ پیش، شاندار اداکار حاضرین کی بھرپور داد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اسکول آف ویژول اینڈ پرفارمنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے