Home / اسلام آباد / ہم افریقی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے بامعنی اور نتیجہ خیز روابط کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا افریقی ممالک کی سفرا کانفرنس سے خطاب

ہم افریقی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے بامعنی اور نتیجہ خیز روابط کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا افریقی ممالک کی سفرا کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد (نوپ نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت افریقی ممالک کی سفرا کانفرنس کے دوسرے سیشن کا آغاز۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سیکرٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا بھی کانفرنس میں شریک ہیں۔ اس اجلاس میں الجیریا، مالی اور موریطانیہ و دیگر افریقی ممالک میں موجود دو طرفہ تعاون کے حوالے سے میسر اقتصادی مواقعوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے افریقی ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء کو اس کانفرنس میں شرکت پر خوش آمدید کہا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم افریقی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے بامعنی اور نتیجہ خیز روابط کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔ افریقی ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء نے پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون اور تجارتی حجم کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ افریقی ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء نے افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ معاشی تعاون اور تجارتی حجم میں اضافہ کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔ یہ دو روزہ سفراء کانفرنس 27 اور 28 نومبر تک وزارت خارجہ میں جاری رہے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے