Home / اہم خبریں / عالمی اینٹی بائیوٹک ادویات کی آگہی کے ہفتے پر بریفنگ کا انعقاد، مصنف، صحافیوں اور ماہرین کی شرکت

عالمی اینٹی بائیوٹک ادویات کی آگہی کے ہفتے پر بریفنگ کا انعقاد، مصنف، صحافیوں اور ماہرین کی شرکت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) عالمی اینٹی بائیوٹک آگاہی کے ہفتے کی مناسبت سے ایک بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں مصنف، صحافیوں اور ماہرین نے شرکت کی اور وبائی بیماریوں، ملک میں بڑھتے ہوئے اینٹی مائیکروبائل ریسزٹنس (اے ایم آر) کے خطرات سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ شرکاء کو پاکستان میں اس کی سنگین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ اس سے نمٹنے کیلئے کن اقدامات کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹروں کے پینل میں ڈاکٹر محمد اسامہ رحمن خالد، ڈاکٹر عزیز اللہ دیھلو اور ڈاکٹر سنیل کمار دودھانی شامل تھے۔ ہر معالج نے ملک میں اینٹی مائیکروبائل ریسزٹنس کی شدید صورتحال کیسے ہوئی اور اس کی روک تھام اور ملک بھر میں شعور اجاگر کرتے ہوئے مسئلہ کے حال پر زور دیا۔ اس موقع پر صحافیوں اور پینل میں شامل شرکاء نے اینٹی بائیوٹک کی کھلے عام یا باآسانی دستیابی، ڈاکٹروں کے مشورے کے بغیر یعنی خود ساختہ معالج کے متعدد دیگر پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو اینٹی بائیوٹک سے آگاہی کے بارے میں شعور پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اینٹی بائیوٹک کیا ہے اور اس کے خلاف مدافعت کیسے پیدا ہوتی ہے، کیوں مدافعت بڑھ رہی ہے اور کن حالات میں اینٹی بائیوٹک کا استعمال ضروری ہے، اس کے علاوہ (اے ایم ایس) کی تعلیم اور معلومات سے ابھرتی ہوئی مدافعت کو کم کیا جاسکے۔ میڈیکل مائیکرو بائیولوجی اینڈ انفیکشس ڈیزز سوسائٹی آف پاکستان (ایم ایم آئی ڈی ایس پی) کی ڈاکٹر بشرہ جمیل نے وضاحت کی کہ کیسے انڈسٹری کے تعاون سے معاشرے میں آگاہی پیدا کی جاسکتی ہے۔ فائزر پاکستان کے کنٹری منیجر سید وجیہہ نے کہا کہ ہم فائزر میں (اے ایم آر) کے اہم مسئلہ سے بخوبی واقف ہیں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے اس پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ عالمی اینٹی بائیوٹک آگاہی کے ہفتے 2019 میں ہم (ایم ایم آئی ڈی ایس پی) اور میڈیکل اسٹیک ہولڈرز کی شراکت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے، جو پاکستان میں (اے ایم آر) کی آگاہی پیدا کرنے کی راہ میں گامزن ہے۔ فائزر کا بنیادی مقصد مریضوں کی فلاح و بہبود پر ہے، اور ہم ایسے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جو پاکستان میں مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب کر سکے۔ حال ہی میں فائزر پاکستان نے (ایم ایم آئی ڈی ایس پی) کے ساتھ ایک میمو رینڈم آف انڈراسٹینڈنگ پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت (اے ایم آر) کی آگاہی پیدا کرنے (اے ایم ایس) کی معلومات اور تعلیم کے فروغ میں تعاون فراہم کیا جائے گا۔ دونوں شراکت داروں نے قومی نگرانی کے پروگرام نیشنل سرویلنس پروگرام کی تشکیل کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔ اور ساتھ ہی متعلقہ اسپتالوں میں اے ایم ایس رہنما خطوط پر اے ایم ایس آگاہی پروگرام کے فروغ پر ترجیح دی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے