Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کاروائیاں جاری، لاکھوں روپے مالیت کا 4400 لیٹر ایرانی ڈیزل اور 52 لیٹر پیٹرول برآمد کرکے 22 افراد کے خلاف مقدمات درج

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کاروائیاں جاری، لاکھوں روپے مالیت کا 4400 لیٹر ایرانی ڈیزل اور 52 لیٹر پیٹرول برآمد کرکے 22 افراد کے خلاف مقدمات درج

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کاروائیاں جاری، لاکھوں روپے مالیت کا 4400 لیٹر ایرانی ڈیزل اور 52 لیٹر پیٹرول برآمد کرکے 22 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی ایرانی ڈیزل و پیٹرول کی غیر قانونی سمگلنگ کیخلاف کاروائیاں جاری ہے۔ تھانہ کڑی خیسور، تھانہ چودھوان، تھانہ ڈیرہ ٹاﺅن، تھانہ پروآ، تھانہ سٹی، تھانہ پہاڑ پور، تھانہ کلاچی، تھانہ یونیورسٹی، تھانہ صدر اور تھانہ یارک نے غیر قانونی سمگلنگ اور ڈیزل و پیٹرول ایجنسیوں پر غیر قانونی فروخت میں ملوث 22 افراد کیخلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس نے اس دوران 4400 لیٹر ایرانی ڈیزل اور 52 لیٹر پیٹرول برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے