Home / اہم خبریں / گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج

گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج کیا گیا احتجاج میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق گل سعادت علی سمیت ڈاکٹرز پیرا میڈیکل میل فی میل سٹاف سمیت دیگر سٹاف شریک تھا اس موقع پر مظاہرین نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ناروے کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرکے ناروے کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اس موقع پر ڈاکٹر فاروق گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک ہمیشہ ہمارے ایمان کا ٹیسٹ کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی گھناؤنی حرکات کرتے رہتے ہیں میں انکو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے ایمان زندہ ہیں اور ہم نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے دین کی حفاظت کیلئے جان کی بازی لگا دیں گے انہوں نے کہا کہ لادینی قوتوں نے ہمیں کبھی فرقوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی تو کبھی ہمارے ایمان کو زخمی کرنے کی کوشش کی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے