سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر چوہدری محمد رضا، جنرل سیکرٹری ملک محمد بشیر نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی حرمت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ناروے میں قرآن مجید کی توہین کرکے توہین مذاہب کے قانون کی خلاف وزری کی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کا شور مچانے والوں کو ذہن نشین کرلینا چاہیے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی انتہا پسندی اور دہشت گردی کی بد ترین مثال ہے۔ بعض سیاستدان امریکہ و یہود نصاریٰ کی غلامی میں اپنا ایمان و آخرت برباد کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد رضا، جنرل سیکریٹری ملک محمد شبیر نے ناروے میں ہونے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوۓ کیا۔ اس موقع پر انجم پرویز نت، رشید احمد سلہریا، سلیم احمد چیچی، جاوید اقبال مغل، حافظ فیاض،مقصود احمد بھٹی،چوہدری شہباز، حافظ روہبان حفیظ، ملک بشیر اعوان نے بھی خطاب کیا۔ نائب صدر چوہدری سی ایم اسلم، جوائنٹ سیکرٹری اسد مشتاق کھٹانہ کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ جنرل سیکرٹری ملک محمد شبیر نے کہا کہ ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک، آزادی اظہار کے نام پر مذاہب اور مقدسات کی بے حرمتی قبل مذمت ہے۔ ہم قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ روکنے والے نوجوان الیاس کی جرأت کو سلام پیش کرتے ہیں جس نے اس کمینگی کا عملی جواب دیا۔ نائب صدر سی ایم اسلم، جوائنٹ سیکرٹری اسد مشتاق کھٹانہ نے کہا کہ مغرب اور یورپ میں قرآن پاک کے واقعیات کو روکنے کے لئے احترام مذاہب کا موثر قوانین بنائیں جائیں تاکہ علمی امن کو فروغ دیا جاسکے۔ آج دنیا بھر میں ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں اور امّت مسلمہ اپنے غم و غصہ کا اظہار کررہی ہے۔
![]()