Home / اہم خبریں / ہزارہ موٹر وے کے فیز ٹو کے افتتاح کے بعد بیدرڑہ چوک پر بڑھتے ہوئے ٹریفک کے دباؤ نے نہ صرف مانسہرہ کے شہریوں بلکہ موٹر وے پر سفر کر کے آنے والوں مسافروں کو بھی ذہنی اذیت سے دوچار کر دیا

ہزارہ موٹر وے کے فیز ٹو کے افتتاح کے بعد بیدرڑہ چوک پر بڑھتے ہوئے ٹریفک کے دباؤ نے نہ صرف مانسہرہ کے شہریوں بلکہ موٹر وے پر سفر کر کے آنے والوں مسافروں کو بھی ذہنی اذیت سے دوچار کر دیا

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) محکمہ این ایچ اے کی ناقص منصوبہ بندی کا سارا نزلہ مانسہرہ کے مکینوں پر آن گرا، ہزارہ موٹر وے کے فیز ٹو کے افتتاح کے بعد بیدرڑہ چوک پر بڑھتے ہوئے ٹریفک کے دباؤ نے نہ صرف مانسہرہ کے شہریوں بلکہ موٹر وے پر سفر کر کے آنے والوں مسافروں کو بھی ذہنی اذیت سے دوچار کر دیا ہے، ضلعی ٹریفک پولیس کی بہترین حکمت عملی کے باوجود بیدڑہ چوک میں ٹریفک کا بڑھتا ہوا دباؤ مانسہرہ کے مکینوں اور دیگر مسافروں کے لئے دردسر ثابت ہو رہا ہے، مانسہرہ کے عوامی حلقوں نے محکمہ این ایچ اے کوذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے علاقہ کے عوام کو موٹر وے کھلنے کے باوجود سفری مشکلات سے چھٹکارا حاصل نہ ہو سکا، شیخ آ باد انٹر چینج کی تعمیر کے بغیر موٹر وے کا افتتاح متعلقہ حکام کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے پہلے سے ٹریفک کے دباؤ کا شکار بیدرڑہ چوک تک پہلے سے تعمیر شدہ روڈ سنگل روڈ کے ذریعے موٹر وے کی تمام ٹریفک کو لنک کرنا محکمہ کی حسن کارکردگی کی روشن مثال ہے جس کا خمیازہ اس وقت تک بھگتنا پڑے گا جب تک شیخ آباد سے بیدڑہ چوک تک سڑک کی کشادگی عمل میں نہیں آ تی یا بیدرڑہ اوور ہیڈ برج کی تعمیر مکمل نہیں ہوتی اس وقت تک موٹر وے کی افادیت سے استفادہ حاصل نہیں کیا جاسکتا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے