بنوں (رپورٹ: ملک سلمان اعوان) بنوں مرکزی تنظیم تاجران، آل موبائیل ایسوسی ایشن کا ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، ناروے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی ناروے کی مصنوعات کا بائیکاٹ اور پاکستان سے ناروے سفیر سے ملک بدری اور ناروے کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ملک سلیم الرحمان آل موبائل ایسوسی ایشن کے صدر نیک جہان شاہ، رقیباز خان، سابقہ ویلج ناظم منڈان گلے، و دیگر شرکاء نے کہا کہ ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں قرآن کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے، قرآن پاک مسلمانوں کی عظیم کتاب ہے اس کی بے حرمتی مسلمان کسی صورت بھی برداشت نہیں کرسکتے قرآن کی بے حرمتی کرنے والے ملعون شخص کو ناروے کی حکومت گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دے اور مسلمان مجاہد نوجوان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ مدینہ کی ریاست قائم کرنے کے دعویدار وزیر اعظم عمران خان ناروے سفیر کی ملک بدری اور ناروے کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کریں، تمام تاجر تنظیمیں ناروے کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور ناروے موبائل کمپنی ٹیلی نار سم کو جلائیں۔ وزیر اعظم عمران خان ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے کو عالمی سطح ُپر سفارتی محاذ پر اٹھائیں۔
![]()