Home / اہم خبریں / جماعت اسلامی ضلع بنوں نے ناروے میں کی گئی قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف نیشنل پریس کلب بنوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جماعت اسلامی ضلع بنوں نے ناروے میں کی گئی قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف نیشنل پریس کلب بنوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بنوں (رپورٹ: ملک سلمان اعوان) جماعت اسلامی ضلع بنوں نے ناروے میں کی گئی قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف نیشنل پریس کلب بنوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا مظاہرین نے شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے ناروے کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محمد اجمل خان، جنرل سیکرٹری مولانا تمیزالدین، ڈاکٹر عبدالرؤف قریشی و دیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام کے خلاف ہر کوئی سازش کررہا ہے مگر کامیاب نہیں ہوں گے مسلمانوں کے ساتھ غیب کی طاقت ہے جماعت اسلامی ہر سازش کے خلاف نکلی ہے اور اسلام پر جماعت اسلامی کوئی بھی آنچ آنے نہیں دے گی اُنہوں نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ ناروے کے ہر قسم کے سامان سے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ ان کے ہر قسم کے تعلقات ختم کریں اور ٹیلی نار سیم سے بائیکاٹ کریں آخر میں مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں موجود ناروے کے سفیر کو ملک بدر کے ساتھ ساتھ اس واقعہ کی سفارتی سطح پر آواز بلند کی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے