تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وفاقی حکومت کی مرضی کے بغیر صوبوں کو ایک قطرہ اضافی پانی نہیں ملتا کراچی کو یومیہ گیارہ سو ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے۔ ترجمان سندھ حکومت، مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب

وفاقی حکومت کی مرضی کے بغیر صوبوں کو ایک قطرہ اضافی پانی نہیں ملتا کراچی کو یومیہ گیارہ سو ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے۔ ترجمان سندھ حکومت، مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی مرضی کے بغیر صوبوں کو ایک قطرہ اضافی پانی نہیں ملتا کراچی کو یومیہ گیارہ سو ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے پانی کی قدر کرتے ہوئے اسے ذمہ داری سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے وہ ہفتے کو جرمن نشریاتی اور مقامی این جی او کی جانب سے "لوو ہیومن لوو نیچر” کے عنوان سے سمینار کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے سیمینار میں وزیراطلاعات و محنت سعید غنی، سمیت مختلف سماجی، سیاسی و مذہبی شخصیات کے علاوہ ماحولیاتی ماہرین نے شرکت کی اور اپنے گراں قدر خیالات کا اظہار کیا مشیر قانون، ساحلی ترقی و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب کا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پانی کی کمی سے بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں کراچی کو یومیہ 1100 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پانی کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے، ہمیں پانی کی اہمیت کا احساس کرنا ہوگا بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف کسی صوبہ کا نہیں سب کا ہے موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہمارا ملک بھی کررہا ہے ہمیں اس بڑھتے ہوئے مسئلے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے