تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا حکومت ہوش کے ناخن لے اور سابق صدر کو طبی سہولیات فراہم کرے۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی

سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا حکومت ہوش کے ناخن لے اور سابق صدر کو طبی سہولیات فراہم کرے۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی باتیں سن کر ان کی کیفیت پر پریشانی ہوتی ہے ملک میں پام آئل سے کہاں بجلی بنتی ہے یہ وزیراعظم صاحب بتادیں وہ ہفتے کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خود کہا کہ نواز شریف کی طبعیت خراب ہےایک نیا بانی ایم کیوایم عمران خان کی شکل میں پیدا ہوا ہے وہ ایک دن کچھ اور دوسرے دن کچھ بولتا تھا یہی صورتحال اب وزیراعظم عمران خان کی ہے جو بے تکی باتیں کرتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کی صفائی ستھرائی مہم چل رہی ہے کچرے کا بیک لاگ مہم کے زریعے کافی حد تک اٹھایا گیا اس پر بلاوجہ تنقید کسی کو زیب نہیں دیتی۔ آصف علی زرداری کو ان کا حق نہیں دیا جارہا انہیں مختلف بیماریاں لاحق ہیں مختلف ڈاکٹرز ان کا برسوں سے علاج کر رہے ہیں، حکومت کے میڈیکل بورڈ میں آصف علی ذرداری کے اپنے معالج شامل نہیں ہیں ہم کبھی بھی جیلوں اور عدالتوں سے نہیں بھاگے اور نہ ڈرنے والے ہیں تاہم سابق صدر کی صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا حکومت ہوش کے ناخن لے اور سابق صدر کو طبی سہولیات فراہم کرے آصف علی زرداری کی فیملی کو انکی صحت سے متعلق خدشات ہیں حکومت انہیں دور کرے۔ یوسف ٹھیلے والا کے معاملے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس ایشو پر کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے یوسف ٹھیلے والا سے ان کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی لیکن نجانے کیوں میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے وفاقی حکومت کی کارکردگی پر سعید غنی نے کہا کہ یہ حکومت رہی تو ڈالر تین سو روپے تک چلا جائیگا اگر وزیراعظم یہ کہہ رہے ہیں تو اس سے ڈالر کا زخیرہ کرنا شروع کردیں گے۔ جو قطعی طور پر غیر مناسب بیان ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے