تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سانحہ تیزگام کے متاثرہ خاندان شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ حکومت سندھ کی عدم دلچسپی اور سرد مہری افسوسناک ہے۔ متاثرہ خاندانوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص

سانحہ تیزگام کے متاثرہ خاندان شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ حکومت سندھ کی عدم دلچسپی اور سرد مہری افسوسناک ہے۔ متاثرہ خاندانوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے نگراں انچارج خوشی محمد مغل ، جوائنٹ انچارجز و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ تیز گام لیاقت پور کے لاپتہ مسافر تاحال نہ ملنے پر شدید تشویش ہے ۔ متاثرہ خاندان شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں جبکہ حکومت سندھ کی عدم دلچسپی اور سرد مہری افسوسناک ہے ۔ ٹرین حادثے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم افسردہ ہے ۔ ایم کیو ایم پاکستان متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم اور گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ سانحہ تیزگام کے متاثرہ خاندانوں کے لئے میرپورخاص میں اسپیشل ڈیسک قائم کیا جائے کیونکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات ناکافی ہیں ۔ متاثرہ خاندانوں کو میرپورخاص سے رحیم یار خان تک مفت سفری سہولیات فراہم کی جائیں، متاثرہ خاندانوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، زخمیوں کا سرکاری خرچ پر اعلیٰ معیار کے اسپتالوں میں علاج کرایا جائے اور لواحقین اور زخمیوں کو بلاکسی تاخیر معاوضہ اور اخراجات ادا کئے جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے