ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان ضلع بھر میں خوبصورت اور پرکشش نظر آنے کیلئے خواتین نے عبایا برقعوں اور نقاب کیساتھ ساتھ سکارف اوڑھنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، 18 سے 35 سال کی عمر کے درمیان لڑکیاں اور خواتین کی بڑی تعداد مشرقی لباس برقعے، سکارف اور نقاب کو ترجیح دینے لگیں، کالج اور یونیورسٹی کی طالبات بھی دیدہ زیب برقعے زیب تن کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں جس کی وجہ سے برقعوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے سعودی طرز کے برقعوں عبایا کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے خواتین کا کہنا ہے کہ برقعہ پہننے سے نہ صرف وہ حجاب میں آجاتی ہیں بلکہ مرد بھی انہیں بری نظر سے نہیں دیکھتے برقعے کیساتھ ساتھ گلوز اور بڑے جوتے پہننا بھی خواتین کا معمول بنتا جارہا ہے اور لڑکیوں کا کہنا ہے کہ برقعہ پہننے سے ہمیں خود بھی اپنے تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔
![]()