کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سی ٹی ڈی آپریشن ون کی کاروائی ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار، ملزمان حماد صدیقی کے قریبی ساتھی ہیں ملزمان بارہ مئی جلاؤ گھیراؤ ٹارگٹ کلنگ اور اغواء کے مقدمات میں بھی ملوث ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی غلام سرور ابڑو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی آپریشن ون نے ناگن چورنگی کے قریب کارروائی کرکے دو ٹارگٹ کلر گرفتار، گرفتار ملزمان میں اسد اللہ خان عرف انقلابی اور محمد جان عرف جانو شامل ہے، ملزمان چھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں، ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جو حماد صدیقی کے قریبی ساتھی ہیں، ملزمان نے 12 مئی سال 2007 کے روز جلاؤ گھیراؤ اور ہوائی فائرنگ بھی کی، ملزمان نے پشتو اور اردو بولنے والے افراد کو اغوا کے بعد قتل کیا، ملزمان نے لاشوں کو بوری میں بند کرکے شریف آباد پل کے قریب پھینکا، گرفتار افراد نے چھ افراد کو اغوا کرکے قتل کرنے کا اعتراف کیا، گرفتار ملزمان لاشوں کو بوری میں ڈال کر شریف آباد پل سے پھیک دیا کرتے تھے، گرفتار ملزمان منشیات فروشی اور پولیس کے لیے بیٹ جمع کیا کرتے تھے ملزمان میں اسد اور عدنان شامل ہیں۔
![]()