تازہ ترین
Home / اہم خبریں / محکمہ مال ڈیرہ اسماعیل خان کرپشن میں بے لگام گھوڑا بن گیا، انتظامیہ اور اینٹی کرپشن اداروں کی جانب سے کوئی کاروائی نہ ہونے کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار

محکمہ مال ڈیرہ اسماعیل خان کرپشن میں بے لگام گھوڑا بن گیا، انتظامیہ اور اینٹی کرپشن اداروں کی جانب سے کوئی کاروائی نہ ہونے کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) محکمہ مال ڈیرہ اسماعیل خان کرپشن میں بے لگام گھوڑا بن گیا، ڈیرہ اسماعیل خان انتظامیہ اور اینٹی کرپشن اداروں کی جانب سے کوئی کاروائی نہ ہونے کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کا محکمہ مال جو پی ٹی آئی حکومت کے سابقہ صوبائی دور میں چند ماہ ایمانداری سے کام کرتا رہا لیکن اس کے بعد سے صوبائی وزیر مال کی سرپرستی اور اب بھی ان کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کے باعث محکمہ مال کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔ تحصیلدار کے دورے بار بار منسوخ کیے جاتے ہیں۔ فرد انتقالات پر ناجائز فیسیں وصول کی جارہی ہیں۔ متعلقہ افراد کو بار بار دفتر کے چکر لگوائے جاتے ہیں لیکن مایوس کن امر یہ ہے کہ اس سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان انتظامیہ اور محکمہ اینٹی کرپشن نے مسلسل چپ سادھ رکھی ہے۔کرپٹ تحصیلداروں اور پٹواریوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

دورۂ سری لنکا: پاکستان ویمن ٹیم کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے