Home / اہم خبریں / دشمن ہمارے وطن کی کامیابیوں پر پریشان ہیں جن کو پسپا کرنا ہمارے لیے عظیم اعزاز ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان

دشمن ہمارے وطن کی کامیابیوں پر پریشان ہیں جن کو پسپا کرنا ہمارے لیے عظیم اعزاز ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان

قاہرہ (ویب ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ حالیہ چند برسوں میں شام، عراق، مشرقی بحیرہ روم، پناہ گزینوں اور دیگر متعدد معاملات میں حاصل کردہ نتائج ایک بڑی کامیابی ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدر اردوان نے آق پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اس وقت سلامتی سے لے کر اقتصادیات تک متعدد محاذ پر بیک وقت بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے۔ ان خطرات سے نمٹنے میں ہمیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتیں ہماری معیشت پر حملے کر رہی ہیں ہم قلیل مدت میں ان کے منصوبوں کو ناکام بناتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں کے اندر ہم نے خطے میں کامیابیوں کی متعدد داستانیں رقم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے وطن کی کامیابیوں پر پریشان ہیں جن کو پسپا کرنا ہمارے لیے عظیم اعزاز ہے۔ صدر نے بتایا کہ سال 2020 میں شرح سود میں مزید گراوٹ آئے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے