Home / اہم خبریں / لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی جگہ لیں گے

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی جگہ لیں گے

راولپنڈی (ویب ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کردیا گیا۔ ان کی تقرری کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کی تقرری کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا پی ایم اے کاکول کے کمانڈنٹ اور کورکمانڈر راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی جگہ لیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اس وقت چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر کام کر رہے ہیں، انہیں ہلال امتیاز ملٹری بھی مل چکا ہے۔ ندیم رضا نے سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا، اور انہوں نے وزیرستان میں رجمنٹ کی کمانڈ بھی کی، وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈر بھی رہے ہیں۔ جنرل ندیم رضا دسمبر 2016 میں کورکمانڈر راولپنڈی اور اگست 2018 سے جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف کی اہم ترین ذمہ پر فائر رہے ہیں۔ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی جگہ لیں گے اور ان کی تقرری کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے