Home / اہم خبریں / آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی پہلی اننگز میں 240 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی پہلی اننگز میں 240 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

برسبین (سپورٹس ڈیسک) گابا برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے سولہ سالہ نسیم شاہ کو ٹیسٹ کیپ دی جبکہ تجربہ کار محمد عباس پر عمران خان کو ترجیح دی گئی۔ اوپنر شان مسعود اور اظہرعلی نے پاکستان کو پچھہتر رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن پھر تین رنز کے اضافے سے چار وکٹیں گرگئیں۔ اظہرعلی 39، شان مسعود 27، حارث سہیل اور بابراعظم ایک ایک رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ افتخار احمد 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو 94 رنز پر پاکستان کے آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ وکٹ کیپر محمد رضوان نے 34 گیندوں پر 37 رنز 7 چوکوں کی مدد سے بنائے۔ وہ امپائرکے متنازعہ فیصلے کا شکار ہوئے۔ تھرڈ امپائر نے بھی کئی بار ری پلے دیکھنے کے باوجود نوبال نہیں دی۔ اسد شفیق نے کیریئر کی 24ویں نصف سنچری اور یاسرشاہ کے ساتھ 50 رنزکی شراکت بھی مکمل کرلی۔ یاسر شاہ 26 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ اسد شفیق نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔ شاہین آفریدی پہلی گیند پر آؤٹ ہو گئے جبکہ نسیم شاہ نے 7 رنز بنائے۔ پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 240 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک سب سے کامیاب بالر رہے انہوں نے 52 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں پیٹ کمنز نے 3 جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ناتھل لائن نے بھی 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے