Home / اہم خبریں / وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جے یو آئی کے دھرنے میں شریک ہونے والے انصار الاسلام کے چیف اور سرکاری اسکول ٹیچر افسر محمد نے ایجوکیشن افسر سے معافی مانگ لی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جے یو آئی کے دھرنے میں شریک ہونے والے انصار الاسلام کے چیف اور سرکاری اسکول ٹیچر افسر محمد نے ایجوکیشن افسر سے معافی مانگ لی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جے یو آئی کے دھرنے میں شریک ہونے والے انصار الاسلام کے چیف اور سرکاری اسکول ٹیچر افسر محمد نے ایجوکیشن افسر سے معافی مانگ لی۔ افسر محمد نے چھٹی کے دوران اسلام آباد دھرنے میں شرکت پر معافی مانگتے ہوئے ایجوکیشن افسرضلع کرم کو تحریری وضاحت ارسال کر دی ہے۔ وضاحتی مراسلے کے متن میں انہوں نے لکھا ہے کہ 4 ماہ کی چھٹی لی تھی جن کی منسوخی پر اسکول میں حاضری دے دی تھی۔ انہوں نے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ غلطی ہوگئی ہے، معافی چاہتا ہوں، آئندہ ایسا نہیں کروںگا۔ واضح رہے افسر خان گورنمنٹ ہائی سکول ضلع کرم میں اسلامیات کا ٹیچر ہے۔ دھرنے میں شریک ہونے کے حوالے سے مشیر تعلیم خیبر پختونخوا نے نوٹس لیتے ہوئے ان کی چھٹی منسوخ کر دی تھی اور انہیں اسکول رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے