Home / اہم خبریں / خوش نصیب ہیں وہ والدین جو اپنے بچوں کو قرآنی تعلیمات کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں قرآن پاک رشد و ہدایت کا واحد راستہ ہے جس پر عمل کر کے دونوں جہانوں کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ مولانا عبدﷲ

خوش نصیب ہیں وہ والدین جو اپنے بچوں کو قرآنی تعلیمات کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں قرآن پاک رشد و ہدایت کا واحد راستہ ہے جس پر عمل کر کے دونوں جہانوں کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ مولانا عبدﷲ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) قرآن پاک رشد و ہدایت کا واحد راستہ ہے، خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اپنے بچوں کو قرآن کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں، احکامات الہی پر عمل کرنے میں ہی دونوں جہانوں کی کامیابی ہے جلسہ تقریب ختم القرآن و صاحب القرآن سے علماء کرام کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق میرواہ گورچانی کے سینئر صحافی محمد اسماعیل خلجی کے صاحبزادوں محمد زبیر خلجی اور محمد عمیر خلجی کا قرآن مکمل ہونے پر مسجد مصطفیٰ میرواہ گورچانی میں ایک پروقار جلسہ تقریب ختم القرآن و صاحب القرآن کا انعقاد ہوا، تقریب ڈویژن میرپورخاص کے معروف شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدﷲ صاحب نے محمد زبیر خلجی اور محمد عمیر خلجی کی قرآن پاک مکمل ہونے پر دستار بندی کی جبکہ محمد اسماعیل خلجی کی رہائش گاہ پر جامعہ حفصہ عربیہ اشاعت القرآن میرواہ گورچانی کی معلمات نے تین طالبات بنت اکرم مغل، بنت، ظہور احمد مغل اور بنت وکیل راجپوت کی خمار پوشی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الحدیث مولانا عبدﷲ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ والدین جو اپنے بچوں کو قرآنی تعلیمات کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں قرآن پاک رشد و ہدایت کا واحد راستہ ہے جس پر عمل کر کے دونوں جہانوں کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اس موقع پر مولانا مفتی عبدالکریم داد، مولانا محمد ارشد، مولانا محمد ہاشم مولانا مفتی نوید معاویہ، مولانا مطیع ﷲ اور دیگر علماء کرام نے خطاب کیا جبکہ حافظ محمد زوہیب فاروقی نے ہدیہ نعت پیش کیا اور حاضرین مجلس سے خوب داد وصول کی جلسہ تقریب ختم القرآن و صاحب القرآن کی پر وقار تقریب میں معززین شہریوں، طلباء و طالبات اور مستورات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے