Home / اہم خبریں / منشیات فروشوں، سود خوروں، قبضہ مافیا کی لسٹیں اور پرسنل فائلز تیار کرکے انکے خلاف گھیرا تنگ کیا جاۓ۔ ڈی پی او مانسہرہ

منشیات فروشوں، سود خوروں، قبضہ مافیا کی لسٹیں اور پرسنل فائلز تیار کرکے انکے خلاف گھیرا تنگ کیا جاۓ۔ ڈی پی او مانسہرہ

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان کی زیر قیادت ڈی پی او آفس مانسہرہ میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ محمد عارف جاوید، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز مانسہرہ بشیر احمد، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ عاشق حسین سمیت تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور محرر نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیئے مناسب ہدایات بھی دی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان نے انسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخواہ پولیس ڈاکٹر محمد نعیم خان اور ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل (ستارہ شجاعت) کی جانب سے جاری کردہ ہدایات سے تمام پولیس آفسران کو آگاہ کیا۔ ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ تمام تھانہ جات میں منشیات فروشوں کی لسٹیں اور پرسنل فائلز تیارکی جائیں۔ اور نامی گرامی منشیات فروشوں سے ٹیسٹ پرچیزنگ کرنے کے بعد قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ جبکہ انسداد منشیات ٹیم کو منشیات فروشوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سود خوروں کے خلاف عوام کی طرف سے موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور ایسے تمام عناصروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے۔ اسکے علاوہ سود خوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کرنے کے لیئے تمام ایس ایچ اوز، علماء کرام کے ساتھ مل کر آگاہی مہم شروع کریں۔ لینڈ مافیا پر بات کرتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں لینڈ مافیا کے خلاف موصول ہونے والی کمپلینس پر فوری کاروائی عمل میں لاکر عوام کو زیادہ زیادہ سے ریلیف فراہم کیا جائے۔ جبکہ سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے عناصروں کے خلاف بھی سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈی آئی جی ہزارہ ڈاکڑ مظہر الحق کاکاخیل (ستارہ شجاعت) کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے بارے میں ایس ایچ اوز اور محررز کو آگاہ کرتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ ضلع میں امن و آمان کی فضاء کو قائم رکھنے کے لیئے تمام انتظامی محکموں (محکمہ جنگلات، محکمہ وائلڈ لائف، محکمہ ہیلتھ، محکمہ معدنیات، محکمہ سوئی گیس و بجلی) وغیرہ کے ساتھ مل کرکام کریں۔ ہوائی فائرنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ ایک خاموش قتل ہے۔ کسی بھی شخص کو قطعا اجازت نہیں کہ وہ اپنی وقتی خوشی کی خاطر کسی دوسرے کا ہنستا بنستا گھر اجاڑ دے۔ انکا کہنا تھا کہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تمام افراد کے خلاف بلاتفریق کارائی عمل میں لائی جائے۔ لاؤڈ سپیکر کے بے دریغ استعمال کی روک تھام کے لیئے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات کی گئی کہ مساجد اور شادی بیاہ کی تقریبات میں لاؤڈ سپیکر کے بے دریغ استعمال پر بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز کی سکیورٹی کو چیک کیا جائے اور سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات عملے کو سکیورٹی کے حوالے سے وقتا فوقتا مناسب ہدایات بھی دی جائیں۔ میٹنگ کے اختتام پر ڈی پی اومانسہرہ زیب اللہ خان کا کہنا تھا کہ وہ عوام دوست پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔ کسی بھی پولیس آفیسر اور تھانہ سٹاف کو ہرگز اجازت نہیں کہ وہ عوام کے ساتھ تلخ کلامی یا بدتمیزی کریں۔ جبکہ تھانے آنے والے سائلین کو موسم کی مناسبت سے چائے اور مشروبات پیش کیئے جائیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے