Home / اہم خبریں / ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی کامیاب کاروائی، چنگ چی رکشہ کے ذریعے 400 کلو گرام مضر صحت گوشت کی ڈیرہ شہر منتقلی کی کوشش ناکام، مضر صحت گوشت تلف کردیا گیا

ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی کامیاب کاروائی، چنگ چی رکشہ کے ذریعے 400 کلو گرام مضر صحت گوشت کی ڈیرہ شہر منتقلی کی کوشش ناکام، مضر صحت گوشت تلف کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی کامیاب کاروائی، ڈیرہ دریا خان پل کے قریب چنگ چی رکشہ کے ذریعے 400 کلو گرام مضر صحت گوشت کی ڈیرہ شہر منتقلی کی کوشش ناکام، مضر صحت گوشت تلف کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نواحی علاقوں بھکر اور دریا خان سے مضر صحت گوشت کی ڈیرہ اسماعیل خان فراہمی کی اطلاعات پر حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل سہیل خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر واصف خان کی نگرانی میں کاروائی کے دوران چنگ چی رکشہ میں لوڈ 400 کلو گرام مضر صحت گوشت کی ڈیرہ شہر منتقلی کی کو شش ناکام بنادی۔ حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے محکمہ لائیو سٹاک کے نمائندے ویٹرنری ڈاکٹر انوار کی جانب سے گوشت کے معائنے کے بعد پکڑے گئے مضر صحت 400 کلو گرام گوشت کو تلف کردیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے