مردان (رپورٹ: اصغر خان) پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی محمد علی خان کے اعزاز میں الوداعی عشائیے کا اہتمام۔ تفصیلات کے مطابق مردان پولیس کی جانب سے تبدیل ہونے والے ڈی آئی جی مردا ن ریجن محمد علی خان کے اعزاز میں ڈی پی او ہاؤس میں ایک پر وقار الوداعی عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں نوتعینات ڈی آئی جی مردان ریجن شیر اکبر خان، کمشنر مردان مطہر زیب، کمانڈنٹ پی آر سی برگیڈئیر شاہد یونس، ڈپٹی کمشنر عابد وزیر سمیت قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین، مردان ریجن کے ضلعی پولیس سربراہان، اعلیٰ عسکری حکام، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، تمام سرکل کے ڈی آر سی چیئرمین، ڈسٹرکٹ بار روم و تاجر تنظیم کے صدور کے علاوہ سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کمشنر مردان، ایم این اے مجاہد خان اور ڈی پی او سجاد خان نے تبدیل ہونے والے ڈی آئی جی محمد علی خان کو مردان ریجن پولیس کیلئے بے لوث خدمات اور بہترین سربراہی پر خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر ڈی آئی جی محمد علی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردان ریجن پولیس میں ان کا دورانیہ ملازمت باعث فخر ہیں، مردان پولیس اور عوام کا ایثار و محبت ہمیشہ میرے لیے یادگار رہے گا۔ تقریب کے اختتام پر مردان پولیس کے اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے ڈی آئی جی مردان محمد علی خان کو اعزازی شیلڈز اور تحفے تحائف پیش کر کے ان کو نیک خواہشات کیساتھ الوداع کیا گیا۔
![]()