Home / اہم خبریں / آج پوری دنیا میں بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، میرپورخاص ڈویژن میں پچاس ہزار سے زائد بچے اسکول سے محروم ہوکر اپنے والدین کا سہارا بننے کیلئے سخت محنت مشقت کرنے پر مجبور ہیں

آج پوری دنیا میں بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، میرپورخاص ڈویژن میں پچاس ہزار سے زائد بچے اسکول سے محروم ہوکر اپنے والدین کا سہارا بننے کیلئے سخت محنت مشقت کرنے پر مجبور ہیں

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آج پاکستان سمیت پوری دنیا میں بچوں کے حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ میرپورخاص ڈویژن میں سخت مہنگائی، بے روزگاری، زرعی پانی کی کمی، غربت میں اضافے کے بعد ننے معصوم بچے محنت مزدوری کرتے نظر آتے ہیں۔ سڑکوں پر جوتے پالش کرنے سے لیکر ہوٹلوں اور اینٹوں کے بٹھوں تک سخت محنت کا کام بچوں سے لیا جارہا ہے۔ غربت کے باعث مختلف گیراجوں، ہوٹلوں، ٹرانسپورٹ کی صفائی سمیت مختلف کام میں بچوں کی جانب سے مزدوری کرنے کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ میرپورخاص شہر سمیت ڈگری، جھڈو، نوکوٹ، کوٹ غلام محمد، میرواھ گورچانی اور سندھڑی سمیت مختلف علاقوں میں کاروباری علاقوں میں بچوں سے 12 گھنٹے کام لیا جاتا ہے اور مزدوری ایک سو روپے سے دو سو روپے دی جاتی ہے۔ میرپورخاص میں آٹا ساٹھ روپے کلو تک پہچ جانے سے دو وقت کی روٹی کی تلاش میں والدین نے بچوں کو مشقت پر لگادیا ہے جو انتہائی خطرناک صورتحال ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے