Home / اہم خبریں / شہر اقبال میں تجاوزات مافیا نے ڈیرے ڈال لیے، سمبڑیال موڑ، لاری اڈا اور مین بازار میں تجاوزات کی وجہ سے رستے سکڑ گئے، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے تجاوزات مافیا کیخلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

شہر اقبال میں تجاوزات مافیا نے ڈیرے ڈال لیے، سمبڑیال موڑ، لاری اڈا اور مین بازار میں تجاوزات کی وجہ سے رستے سکڑ گئے، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے تجاوزات مافیا کیخلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) شہر اقبال سیالکوٹ میں متعلقہ ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے شہر بھر میں تجاوزات کی بھر مار، شہریوں کا کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے تجاوزات مافیا کیخلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سمبڑیال موڑ،لاری اڈا اور مین بازار میں لگے تجاوزات شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے ہیں۔ تجاوزات کی وجہ سے رستے سکڑ گئے ہیں جس کے باعث مین جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا بلاک رہنا اور حادثات کا ہونا معمول بن چکا ہے جبکہ تجاوزات مافیا نے متعلقہ افسران و ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے سرکاری املاک پر قبضہ جما رکھا ہے۔ شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے تجاوزات مافیا اور ان سے مبینہ طور پر رشوت وصول کرنے والے متعلقہ افسران و ملازمین کیخلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے