Home / اہم خبریں / بھارتی فوج نے ہٹلر کا فلسفہ اپنالیا ہے، بھارتی ریٹائرڈ جنرل کی ٹی وی پر کشمیری خواتین کے ساتھ زیادتی کی حمایت کے گھٹیا بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں،سابق بھارتی جنرل کا بیان شرمناک عمل ہے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی

بھارتی فوج نے ہٹلر کا فلسفہ اپنالیا ہے، بھارتی ریٹائرڈ جنرل کی ٹی وی پر کشمیری خواتین کے ساتھ زیادتی کی حمایت کے گھٹیا بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں،سابق بھارتی جنرل کا بیان شرمناک عمل ہے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی و سیکریٹری اطلاعات کراچی جمال صدیقی نے بھارتی ریٹائرڈ جنرل کی ٹی وی پر کشمیری خواتین کے ساتھ زیادتی کی حمایت کے گھٹیا بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق بھارتی جنرل کا بیان شرمناک عمل ہے انتہا پسند سوچ رکھنے والے بھارتی فوج کے سابق جنرل ایس پی سنہا نے انسانیت بھی بھلا دی ہے دنیا کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملی کہ ڈھائی لاکھ سے زائد بے گناہ انسانوں کو قتل کیا گیا ہو جابر بھارتی فوج نے اپنے متعصب ہندو رہنماؤں کی ایماء پر کشمیری عوام کے خون سے ہولی کھیلی، رکن سندھ اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے نہرو اور گاندھی کے فلسفے کو روند کر ہٹلر کا فلسفہ اپنالیا ہے آج سو سے اوپر دن گزر جانے کے باوجود کشمیری عوام کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے عالمی برادری بالخصوص متحدہ عرب امارات کرفیو کے خاتمے اور استصواب رائے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں، اپنی کشمیری ماؤں اور بہنوں کو سلام پیش کرتے ہیں کشمیری مسلمانوں کو نہ کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہیں اور نہ ہی دیگر ضروریات زندگی مہیا کی جا رہی ہیں۔ نہتے کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کی ہر قیمت دینے کو تیار ہیں مودی سرکار نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے