Home / اہم خبریں / جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کا دوسرا روز، شنگریلا پاکستان ٹیم کی برتری برقرار سید عماد علی بدستورسرفہرست، پاکستان چیمپیئن شپ جیتنے کے قریب

جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کا دوسرا روز، شنگریلا پاکستان ٹیم کی برتری برقرار سید عماد علی بدستورسرفہرست، پاکستان چیمپیئن شپ جیتنے کے قریب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشین کے ڈائریکٹر یوتھ پروگرام طارق پرویز کے مطابق انگلینڈ کے شہر ٹورکے میں جاری جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کے دوسرے روز سات گیمز کھیلے گئے۔ ونڈر بوائے سید عماد علی نے دوسرے روز پورا دن اپنی نمبر ون پوزیشن برقراررکھی۔ دوسرے روز کے اختتام پرعماد چودہ فتوحات اورانیس سو چوراسی کے اسپریڈ اسکورکے ساتھ سرفہرست رہے۔ دانیال ثناء اللہ تیرہ فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ حماد ہادی خان بارہ فتوحات اور بارہ سو بتیس کے اسپریڈ اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، حماد کے جڑواں بھائی حسان ہادی خان کا چوتھا نمبر ہے۔ صہیب ثناء اللہ نے دوسرے روز کا اختتام پانچویں نمبر پر کیا۔ پاکستان ایک بار پھر ورلڈ جونئیر اسکریبل ٹائٹل جیتنے کے قریب ہے۔ ایونٹ کے تیسرے اور آخری روز چار گیمز کھیلے جائیں گے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے