Home / اہم خبریں / اسلامی نظریاتی کونسل نے ایک ساتھ 3 طلاقیں دینے کی سزا پر اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ کرلیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے ایک ساتھ 3 طلاقیں دینے کی سزا پر اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (نوپ نیوز) پاکستان میں طلاق کے بڑھتے ہوۓ رجحان کو مد نظر رکھتے ہوۓ اسلامی نظریاتی کونسل نے ایک ساتھ 3 طلاقیں دینے کی سزا پر اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ کرلیا۔ بیک وقت تین طلاقوں پر سزا تجویز کرنے کا معاملہ، اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہوسکا۔ سزا کے تعین کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک ساتھ تین طلاقوں کے معاملے پر علماء کو خطوط لکھ کر اپنی تجاویز دینے کے لیے کہا جائے گا۔ اسلامی نظریاتی کونسل اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ سے بھی رائے لے گی جبکہ وسیع تر اتفاق رائے کے لیے سیمینارز بھی منعقد کیے جائیں گے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ طلاق یافتہ خواتین مسائل کا شکار اور بے گھر ہو جاتی ہیں۔ حکومت نے کہا ہے کہ سزاؤں کا تعین بھی اسلامی نظریاتی کونسل کرے۔ کونسل کے مطابق مکمل اتفاق رائے ہونے کی صورت میں بیک وقت تین طلاقیں دینے والے شخص کے لیے سزا کا تعین کیا جا سکے گا۔ کونسل نے ایک ساتھ تین طلاقیں دینے والے شخص کے لیے 6 ماہ قید، ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں بیک وقت دینے کی سفارش کی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے