Home / اہم خبریں / اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی نے اپنی تعیناتی کے بعد شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھر پور کردار ادا کیا- الطاف گجر صدر بلوچستان ڈیری فارمز ویلفیئر ایسوسی ایشن

اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی نے اپنی تعیناتی کے بعد شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھر پور کردار ادا کیا- الطاف گجر صدر بلوچستان ڈیری فارمز ویلفیئر ایسوسی ایشن

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) بلوچستان ڈیری فارمز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر الطاف گجر اور حاجی عبدالباری جدون، خادم حسین مینگل، نوید شاہ، کاشف جبار، اعجاز علی میر، حاجی قیوم خلجی، ملک محمد اسلم، عبدالباسط گجر، محمد احسن لودھی، محمد عمر خان گجر اور دیگر عہدیداروں نے اسسٹنٹ کمشنر اور وکلاء کے مابین پائے جانے والے جھگڑے کی تحقیقات کیلئے حکومت کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل خوش آئند بات ہے یہ کمیٹی حقائق کو عوام کے سامنے لائے انتظامی افسر نے اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے نبھانے کیلئے بھر پور اقدامات کرکے تجاوزات کا خاتمہ کیا اور سڑک پر کھڑی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جس پر وکلاء برادری جو شہرکا پڑھا لکھا طبقہ ہے انتظامیہ کے ساتھ جھگڑا ہوگیا اور بعد میں وکلاء برادری نے اے سی سٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی دونوں کے درمیان پائے جانے والے جھگڑے کی پاداش کے بعد کوئی بھی سرکاری آفیسر اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کیلئے اپنا فرض نہیں نبھائے گا کہ کہیں اسکے اس اقدام کے خلاف احتجاج نہ ہو اور اسکے خلاف کیس رجسٹرڈ نہ ہوجائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی تعیناتی کے بعد شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھر پور کردار ادا کیا ہے جس کی بدولت آج شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے جو کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اورانکے کاموں اور اقدامات کی بدولت آج شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے اگر کسی بھی انتظامی آفیسر کی قانون کے مطابق کارروائیوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو اس سے شہر کا ماحول خراب ہوگا اور قانون کی عملداری بھی برقرار نہیں رہے گی شہرکے گردونواح میں تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑتا ہے اسکے خلاف بھی بھر پور کارروائی کی اشد ضرورت ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے