Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان شہر و گرد و نواح میں پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی عائد ہونے کے باوجود ضلع بھر میں فروخت جاری

ڈیرہ اسماعیل خان شہر و گرد و نواح میں پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی عائد ہونے کے باوجود ضلع بھر میں فروخت جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان شہر و گرد و نواح میں پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی عائد ہونے کے باوجود ضلع بھر میں فروخت جاری، ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے گلی محلوں سمیت نواحی علاقوں، سبزی و فروٹ منڈی اور شہر بھر میں پلاسٹک سے بنے شاپر بیگز کا استعمال بدستور جاری ہے، محکمہ ماحولیات و ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے شاپرز پر عملدرآمد کیلئے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی، تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈیرہ سمیت ملک بھر میں پولی تھین سے بنے پلاسٹک کے شاپر بیگز پر پا بندی عائد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، حکومتی اعلان کے برعکس محکمہ ماحولیات و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاپر بیگز کی پابندی پر عملدرآمد نہیں ہوسکا، جس کیوجہ سے ضلع بھر کے تمام دکاندار، اشیاء خورد و نوش، دودھ ، دہی، سالن، روٹیاں وغیرہ شاپر بیگز میں پیک کرکے گاہکوں کو تھما دیتے ہیں، جس کے جراثیم سے بیماریاں پھیلتی ہیں جبکہ دوسری جانب پولی تھین سے بنے شاپر بیگز شہری کچرا کنڈی میں پھینک دیتے ہیں جس کیوجہ سے سیوریج کا بند ہونا اور گلی محلوں میں گندے پانی کی رکاوٹ سمیت ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتے ہیں، شہریوں نے ڈپٹی ڈائریکٹرماحولیات، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہوٹلوں، کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں، سبزی و فروٹ کی دکانوں پر شاپر بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ، سیوریج کے پانی میں رکاوٹ بننے والے شاپنگ بیگز کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے