Home / اہم خبریں / کراچی میں جاری میچز میں خیبر پختونخوا نے بلوچستان کے خلاف پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز جبکہ سنٹرل پنجاب نے سندھ کے خلاف پہلی اننگز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنالیے

کراچی میں جاری میچز میں خیبر پختونخوا نے بلوچستان کے خلاف پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز جبکہ سنٹرل پنجاب نے سندھ کے خلاف پہلی اننگز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنالیے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کے خلاف پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 16 کے مجموعی اسکور پر اوپنر صاحبزادہ فرحان آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ اشفاق احمد اور اسرار اللہ کے درمیان 86 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ اشفاق احمد 54 اور اسرار اللہ 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد عادل امین 19 اور فخر زمان 9 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ چاروں کھلاڑیوں کو اسپنر محمد اصغر نے آؤٹ کیا۔ عادل امین اور فخر زمان کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد ذوہیب خان نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ وہ 76 کے انفرادی اسکور سے کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔ کریز کے دوسرے اینڈ پر موجود عثمان شنواری 58 گیندوں پر 20 رنز بناکر ان کا ساتھ نبھارہے ہیں۔ بلوچستان کی جانب سے اسپنر محمد اصغر 90 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔ دوسری طرف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سنٹرل پنجاب نے سندھ کے خلاف پہلی اننگز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنالیے ہیں۔ سنٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ مؤثر ثابت نہ ہوسکا۔ اوپنر سلمان بٹ 2 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم دوسری وکٹ کے لیے کپتان احمد شہزاد نے محمد سعد کے ہمراہ 69 رنز کی شراکت قائم کی۔ احمد شہزاد 48 اور محمد سعد 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عمر اکمل کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کامران اکمل اور عثمان صلاح الدین نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 92 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ کامران اکمل 59 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عثمان صلاح الدین 50 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ وہ احسان عادل کے ہمراہ کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔ سندھ کی جانب سے تابش خان نے 3 اور انور علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے