تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سعودی عرب نے بھارت کے لیے حج قوانین میں نرمی کرتے ہوئے 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو بغیر محرم کے حج پر آنے کی اجازت دے دی

سعودی عرب نے بھارت کے لیے حج قوانین میں نرمی کرتے ہوئے 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو بغیر محرم کے حج پر آنے کی اجازت دے دی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے بھارت کے لیے حج قوانین میں نرمی کرتے ہوئے 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو بغیر محرم کے حج پر آنے کی اجازت دے دی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے بھارتی حکومت کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو بغیر محرم کے 4 حاجیوں کے گروپ کے ساتھ حج پر آنے کی کی اجازت دی ہے۔ بھارتی حکومت نے 2014ء کے حج قوانین میں ترمیم کے لیے سعودی حکومت سے رجوع کیا تھا جس میں 45 برس سے زائد عمر کی خواتین کو محرم کی پابندی سے استثنیٰ کے لیے درخواست کی گئی تھی۔ اقلیتی امور کی وزارت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 45 یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کو 4 کے گروپ میں بغیر مرد سرپرست کے حج پر جانے کی اجازت ہوگی تاہم خواتین کو اپنے مکتبہ فکر سے بھی اجازت حاصل کرنا ضروری ہوگی۔ واضح رہے کہ عمومی طور پر فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے خواتین کو کسی محرم کے ساتھ جانا لازمی ہوتا ہے، محرم میں شوہر، بیٹا، باپ، بھائی وغیرہ شامل ہیں۔

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے