ميہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ کے قریب نئوں گوٹھ روڈ پر ٹرک کی ٹکر میں 10 سالہ بچی فائزہ آگرو جانبحق۔ تفصیلات کے مطابق میہڑ نئوں گوٹھ روڈ سوبھو خان مگسی اسٹاپ کے قریب ککڑ سے درگاہ سعدی موسانی پر بھوسہ لے جانے والے ٹرک نے گاؤں فضل شاہ آگرو کی رہائشی اسکول سے واپس آنے والی 10 سالہ کی طالب علم فائزہ ولد نظیر احمد آگرو ٹرک کے نیچے آکر جانبحق ہوگئی جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار واقعہ کے بعد ورثا کا روڈ پر دو گھنٹے دھرنا مظاہرین نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار ٹرک نے ہماری معصوم بچی کو کچل دیا جس کے باعث جانبحق ہوگئی جبکہ شاہ پنجو اور نئوں گوٹھ پولیس کارروائی نہیں کرسکی جبکہ معصوم بچے کے ورثا نے نعش روڈ پر رکھ کر ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا احتجاج کے باعث مسافر اور احتجاج کرنے والوں میں تلخ کلامی ہوئی جبکہ نئوں گوٹھ پوليس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو تحویل میں لے لیا جبکہ بچی کی نعش گھر پہچنے پر کہرام علاقے میں سوگ کی لہر چھاگئی۔
![]()