پشاور (رپورٹ: اصغر خان) پشاور میں جاری 33 ویں نیشنل گیمز میں آرمی کی برتری برقرار ہے تمام ایونٹس مکمل ہونے والے ہیں گیمز آج ختم ہوں گے۔ پاکستان آرمی 140، گولڈ، 116 سلور، 76 برونز میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے، واپڈا 126 گولڈ، 86 سلور اور 63 برونز میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوی 20 گولڈ، 21 سلور اور 14 برونز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پنجاب نے 9 سلور، 17 برونز، پی اے ایف نے چار گولڈ، آٹھ سلور، 22 برونز، ریلوے نے چار گولڈ، 11 سلور، 43 برونز، سندھ نے ایک گولڈ، آٹھ سلور 23 برونز، خیبر پختونخوا نے ایک گولڈ، دو سلور، 21 برونز، بلوچستان نے ایک گولڈ، تین برونز، ایچ ای سی نے ایک گولڈ، چار سلور، 14 برونز، گلگت بلتستان نے ایک گولڈ جبکہ پولیس نے ایک سلور اور دو برونز میڈلز جیتے ہیں۔ اتھلیٹکس میں آرمی نے اوور آل ٹرافی جیت لی، آرمی نے خواتین ایونٹ میں 6 گولڈ، 7 سلور، 11 برونز میڈلز، مرد ایونٹ میں 13 گولڈ، 14 سلور، 7 برونز میڈلز جبکہ مجموعی طور 19 گولڈ، 21 سلور، 19 برونز میڈلز اور 870 پوائنٹس حاصل کئے۔ واپڈا نے 22 گولڈ، 19 سلور، 11 برونز میڈلز اور 828 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ پی اے ایف نے ایک گولڈ، ایک سلور، چار برونز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی خیبر پختونخوا اتھلیٹکس میں ایک سلور اور پانچ برونز میڈلز جیتے۔ نیشنل گیمز ایتھلیٹکس مقابلوں میں پاکستان آرمی نے مجموعی طور 19 گولڈ 21 سلور اور 19 برائونز میڈلز کے ساتھ 870 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، پاکستان واپڈا نے 22 گولڈ 19 سلور اور گیارہ برونز جیت کر 828 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پاکستان ایئر فورس نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ایک گولڈ ون سلور اور 4 برونز میڈلز حاصل کئے، خیبر پختونخوا نے 76 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی، کے پی نے ون سلور چار برونزمیڈل حاصل کئے، پاکستان آرمی کی ماریہ مراطب نے چار گولڈ اور ایک برونز میڈلز جیت کر بہترین ایتھلیٹکس کا اعزاز حاصل کیا، ماریہ مراطب نے انیس سالہ اولمپئن شبانہ اختر کا پرانا ریکارڈ بھی توڑا، پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ اتھلیٹکس مقابلے اختتام پذیر ہو گئے جس میں مردوں میں آرمی نے 14 سونے 15 چاندی اور 7 کانسی کے واپڈا نے آٹھ سونے 5 چاندی اور9 کانسی کے ائیر فورس نے ایک سونے ایک چاندی اور چار کانسی کے میزبان کے پی نے ایک چاندی اور دو کانسی کے پنجاب نے ایک چاندی کا اور نیوی نے ایک کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ اس کے علاوہ کسی بھی ٹیم کا کوئی بھی اتھلیٹ میڈلز لینے سے قاصر رہا اسی طرح خواتین کے اتھلیٹکس مقابلوں کی دوڑ میں واپڈا اپنی بالادستی برقرار رکھنے میں کامیاب رہا اس نے 14 سونے 13 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے جیتے جبکہ آرمی کی ٹیم اس کی قریب ترین حریف رہی جس نے 6 سونے 7 چاندی اور 13 کانسی کے تمغوں کے ساتھ خواتین مقابلوں میں دوسری ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایک سونے ایک چاندی اور دو کانسی کے ساتھ تیسری، میزبان کے پی نے دو کانسی اور پنجاب نے ایک کانسی کا تمغہ جیتا ان کے علاوہ 9 ٹیمیں خواتین ایونٹ میں ایک بھی میڈل نہ جیت پائیں البتہ مرد و خواتین کے مشترکہ نتائج میں آرمی پہلے اور واپڈا دوسرے نمبر پر رہی۔ ایبٹ آباد میں منعقدہ 33 ویں نیشنل گیمز کے جوڈو ایونٹ میں مزید 6 ایونٹس کے میڈلز کا فیصلہ ہو گیا اور مجموعی طور پر ہونے والے کل بارہ مقابلوں میں آرمی کی ٹیم 8 سونے 1 چاندی اور 1 کانسی کے تمغوں کے ساتھ اپنی برتری مزید مستحکم کئے ہوئے ہے واپڈا چار سونے 3 چاندی اور دو کانسی کے میڈلز کے ساتھ دوسرے اور نیوی تین چاندی اور پانچ کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ایبٹ آباد کے بلوچ رجمنٹل سینٹر میں منعقد جوڈو کے خواتین مقابلوں میں 40 کلو گرام مین آرمی کی کرن پہلے واپڈا کی کوثر دوسرے ریلویز کی شاہ رخ اور کے پی کی حسینہ تیسرے نمبر پر ہیں 44 کلو گرام میں آرمی کی ایران نے پہلے واپڈا کی نادیہ نے دوسری پنجاب کی انعم اور سندھ کی حرمت کانسی کے تمغوں کی حقدار قرار پائی ہیں 48 کلو گرام میں واپڈا کی حمیرہ آرمی کی فہمیدہ سندھ کی کائنات اور ریلویز کی مہک تیسرے نمبر پر ہیں اسی طرح 52 کلو گرام میں واپڈا کی عنبرین، اول پنجاب کی فوزیہ دوئم آرمی کی اقراء معروف اور ریلویز کی ارواء کانسی کے تمغے کی حقدار ٹھہری ہیں جبکہ خواتین کی اوپن کیٹگری میں آرمی کی آمنہ ٹوہڈا نے سونے پنجاب کی حناء نے چاندی نیوی کی فضیلت اور ریلویز کی عاصمہ نے کانسی کے تمغے حاصل کئے ہیں اسی طرح مردوں 50 کلو گرام میں آرمی کے صابر پہلے، نیوی کے فرمان اور ہائیر ایجوکیشن کے ہوگن اور واپڈا کے لیاقت علی تیسرے 55 کلو گرام میں واپڈا کے صادق پہلی، ریلویز کے شیر افگن دوسری اور آرمی کے ملک تیسری پوزیشن پر ہیں 60 کلو گرام میں آرمی کے مزمل اول، نیوی کے بلال دوئم ریلویز کے نوید اور کے پی کے وحید سائم پوزیشن کے ساتھ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہے ہیں 66 کلو گرام میں آرمی کے حسنین پہلے ریلویز کے سلمان دوسرے ہائیر ایجوکیشن کے احسن اور نیوی کے عمر تیسرے 73 کلو گرام میں آرمی کے ندیم واپڈا کے عاقب، ریلویز کے امیر حمزہ اور نیوی کے سلیمان، 81 کلو گرام میں واپڈا کے کرامت بٹ، پنجاب کے محمد یار، آرمی کے عباس اور نیوی کے حامد دوسرے واپڈا کے طیب اور اسلام آباد کے ناصر تیسرے نمبر پر ہیں اور بالترتیب سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے اپنی اپنی ٹیموں کے لئے جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔ 33 ویں قومی گیمز کے ویٹ لفٹنگ کے خواتین مقابلے ایبٹ آباد میں اختتام پذیر ہوگئے جس میں واپڈا 77 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی آرمی 70 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ریلویز 69 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ایبٹ آباد کالج میں منعقدہ خواتین کے ان مقابلوں میں آخری روز تین مزید کیٹگری کا فیصلہ ہوا جس میں 76 کلو گرام میں ریلویز کی ٹونکل سہیل نے سونے، آرمی کی رخسار یعقوب نے چاندی اور واپڈا کی نادیہ مقصود نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ 83 کلو گرام کیٹگری میں واپڈا کی رابعہ رزاق گولڈ آرمی کی رافعہ شاہین سلور اور ریلویز کی نازیہ پروین برونز میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں جبکہ 87 کلو گرام سے زائد کی بینٹم ویٹ کیٹگری میں میدان واپڈا کی سائرہ بانو کے ہاتھ رہا آرمی کی زراء زبیر چاندی اور ریلویز کی مومنہ ارشد کانسی کے تمغے کی حقدار قرار پائیں۔ خواتین کے ان مقابلوں کی کل سات کیٹگریز میں واپڈا نے چار سونے اور دو چاندی کے تمغے جبکہ آرمی نے سات چاندی کے تمغے اور ریلویز نے 3 سونے اور تین چاندی کے تمغے جیتے۔
![]()