Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں آٹا 65 روپے کلو فروخت ہونے لگا۔ عوام کوروٹی سے محروم کردیا گیا۔ روٹی، کپڑا، مکان کے منشور پر سیاست کرنے والوں نے عوام سے روٹی چھین لی۔ ڈاکٹر ظفر کمالی ایم کیو ایم پاکستان

میرپورخاص میں آٹا 65 روپے کلو فروخت ہونے لگا۔ عوام کوروٹی سے محروم کردیا گیا۔ روٹی، کپڑا، مکان کے منشور پر سیاست کرنے والوں نے عوام سے روٹی چھین لی۔ ڈاکٹر ظفر کمالی ایم کیو ایم پاکستان

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان و انچارج نگراں ڈسٹرکٹ کمیٹی ڈاکٹر ظفر کمالی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ کی حکمراں جماعت کے با اثر افراد کے ایما پر حکومت سندھ نے گندم نہ خرید کر ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو غیر قانونی طور پر گندم ذخیرہ کرنے کا موقع فراہم کیا اور میرپورخاص سمیت سندھ کے شہریوں کو روٹی سے محروم کردیا گیا۔ روٹی، کپڑا، مکان کے منشور پر سیاست کرنے والوں نے عوام سے روٹی چھین لی اور غیر قانونی طور پر کاٹن فیکٹریوں اور خفیہ گوداموں میں گندم کی لاکھوں بوریاں ذخیرہ کرلی گئیں۔ سندھ کی حکمراں جماعت کے بااثر افراد نے اپنی فلور ملوں کو نوٹ بنانے کی فیکٹری میں تبدیل کردیا۔ عوام کو روٹی سے محروم کرنے کی سازش میں صوبائی وزراء کے ملوث ہونے کی اطلاعات پر شدید تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی زائد نرخوں پر فروخت پر قابو پانے کے لئے فی الفور ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور گندم، چکی مالکان کو فراہم کی جائے تاکہ گلی، محلوں میں مناسب نرخوں پر آٹا دستیاب ہوسکے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس سپریم کورٹ، گورنر سندھ اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اداروں کو براہ راست چھاپہ مار کاروائی کا حکم دیا جائے اور ناجائز طور پر ذخیرہ کی گئی گندم کو برآمد کرکے بحق سرکار ضبط کیا جائے اور ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے