Home / اہم خبریں / سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت اور جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار اور بلند درجات کی دعا

سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت اور جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار اور بلند درجات کی دعا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سابق ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف قوتوں نے آج پھر کوئٹہ میں ملک کے امن پر وار کیا ہے اور سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ کوئٹہ میں آج پھر دو جوانوں نے ملکی سلامتی کی خاطر اپنی جان، جان آفریں کے سپرد کر دی اور جام شہادت نوش کیا۔ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے جوانوں کو اللہ تعالی صحت کاملہ آجلہ عطا فرماۓ۔ حکومت وقت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور اس واقعہ کے ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں اور ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنائے۔  دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی شہید ہونے والے جوانوں کے درجات بلند کرے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے