Home / اہم خبریں / انجمن غلامان رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی جانب سے محفلِ میلاد کا انعقاد، بچوں میں حب رسول صلی الله علیہ وسلم کو اجاگر کرنے کے لئے سالانہ نعتیہ مقابلہ، مقابلے میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

انجمن غلامان رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی جانب سے محفلِ میلاد کا انعقاد، بچوں میں حب رسول صلی الله علیہ وسلم کو اجاگر کرنے کے لئے سالانہ نعتیہ مقابلہ، مقابلے میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) انجمن غلامان رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی جانب سے محفلِ میلاد منعقد کی گئی جس میں بچوں میں حب رسول صلی الله علیہ وسلم کو اجاگر کرنے کے لئے سالانہ نعتیہ مقابلہ بھی کیا گیا مقابلے میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں انجمن غلامان رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی جانب سے میلاد النبی صلی الله علیہ وسلم کے سلسلے میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں نجی ٹی وی چینل کے مشہور نعت خواں حضرات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جہاں نامور نعت خواں حضرات نے محفل کو گرما دیا وہیں نعتیہ مقابلے میں شرکت کرنے والے بچوں نے بھی خوب جوش و خروش سے میلاد النبی پر حضور اکرم صلی الله علیہ وسلم سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے انجمن غلامان رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے سربراہ یاسر حسین ذیدی نے بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے یہ سلسلہ جاری ہے 1999 میں انجمن غلامان رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی بنیاد رکھی گئی اور آنے والے سالوں میں بھی میلاد النبی صلی الله علیہ وسلم منانے کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے