Home / اہم خبریں / اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا، اپنی بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گا لیکن اپنے مداحوں کو رب اور اسلام کے حوالے سے آگاہی دیتا رہوں گا

اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا، اپنی بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گا لیکن اپنے مداحوں کو رب اور اسلام کے حوالے سے آگاہی دیتا رہوں گا

لاہور (ویب ڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گا تاہم لوگوں کو دینی اور سماجی پیغامات پہنچانے کیلئے یو ٹیوب اور سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتا رہوں گا۔ حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ 10 سال کے عرصے کے دوران خدا اور موت کے بعد جیسی چیزوں پر تحقیق کی اور اس دوران جو باتیں سامنے آئیں اب وہ مداحوں کے ساتھ شیئر کررہا ہوں۔ حمزہ عباسی نے ویڈیو میں سب سے پہلے رب اور پھر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ماضی کی زندگی کے بارے میں بتایا اور کہا کہ میں شوبز انڈسٹری کو اس وجہ سے نہیں چھوڑ رہا کہ اداکاری حرام ہے۔ مجھے تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اسلام میں صرف بدکاری حرام ہے، میڈیا کی حد تک اداکاری چھوڑ رہا ہوں اور اب اپنی بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گا لیکن اپنے مداحوں کو رب اور اسلام کے حوالے سے آگاہی دیتا رہوں گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے