Home / اہم خبریں / خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع اور پنجاب کے ایک ضلع میں کل گیس کی فراہمی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک معطل رہے گی

خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع اور پنجاب کے ایک ضلع میں کل گیس کی فراہمی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک معطل رہے گی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) سوئی ناردن گیس جنوبی اضلاع کے ترجمان محمد کامران جان کے جاری اعلامیے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے تناظر میں گیس کے کم پریشر کے مسئلہ کے حل، غیر قانونی کنکشنز، گیس چوری کو روکنے اور گیس لائنز کی ضروری مرمت کے سلسلے میں 15 نومبر 2019 سے 17 نومبر 2019 تک خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، لکی سٹی، لکی سمینٹ فیکٹری، ٹانک اور بنوں سمیت صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر کے گیس صارفین کو گیس کی فراہمی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک معطل رہے گی۔ ترجمان کے مطابق اس حوالے سے گیس صارفین گیس کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے گیس عملہ سے مکمل تعاون کریں اور گیس کی عدم فراہمی کی تکلیف کے حوالے سے محکمہ گیس صارفین سے معذرت خواہ ہے اور صارفین کسی بھی حادثہ سے بچنے کیلئے گیس کی بندش اور فراہمی کے اوقات میں اپنے آلات گیس کو مکمل طور پر بند رکھیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے