Home / اہم خبریں / کراچی سمیت سندھ بھر میں 10 ماہ کے دوران ایک لاکھ 86 ہزار 579 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں 10 ماہ کے دوران ایک لاکھ 86 ہزار 579 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی سمیت سندھ بھر میں 10 ماہ کے دوران ایک لاکھ 86 ہزار 579 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے، جس کے باعث اب تک کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں 22 افراد جان گنواچکے ہیں جبکہ محکمہ صحت نے اپنی سرکاری اعدادوشمار میں کسی ہلاکت کو شمار نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کتوں کی بھرمار ہے، گزشتہ 10 ماہ کے دوران ایک لاکھ 86 ہزار 579 سے زائد سگ گذیدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے، شہر کراچی میں سگ گزیدگی کے ہزاروں واقعات پیش آئے تاہم محکمہ صحت نے اپنی اعداد و شمار میں صرف 6 سو 69 لکھے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں 546، کورنگی میں 50، شرقی اور غربی میں 44، ضلع وسطی میں 28 جبکہ جنوبی میں ایک کیس رپورٹ ہوا، سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے رواں سال جناح ہسپتال کراچی میں 10ہزار کیسز سامنے آئے۔ اعداد و شمار کے مطابق سول ہسپتال کراچی میں 8 ہزار 142، لیاری جنرل ہسپتال میں 49، لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد میں 6 ہزار 830، پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال شہید بے نظیر آباد میں 8 سو 77، چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں 6 ہزار ایک سو 61، غلام محمد میڈیکل کالج ہسپتال سکھر میں 2 ہزار 151 واقعات رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا سول ہسپتال خیرپور میں 4 سو 9، سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ سیون میں 9 سو 77، شہداد پور کے ہسپتال میں ایک سو 26، جیک آباد میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں 18 سو 28، سروسز ہسپتال حیدرآباد میں 7، سندھ گورنمنٹ ہسپتال ابراہیم حیدری میں 28، این آئی سی ایچ انسٹیٹیوٹ کراچی میں 3 ہزار ایک سو 78، سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی میں 2 اور سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیو کراچی میں 6 سو 34 کیسز لائے گئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بدین سے 5 ہزار 8 سو 16، دادو میں 14 ہزار 45، حیدرآباد میں 18 سو 55، سجاول میں 2 ہزار 535، جامشورو میں 6 ہزار 499، ٹنڈو آلہ یار میں 4 ہزار 397، ٹھٹہ میں 3 ہزار 279، مٹیاری میں 3 ہزار 81، ٹنڈو محمد خان میں 2 ہزار 436، میرپور خاص میں 5 ہزار 360، تھرپارکر میں 11 سو 2، عمر کوٹ میں 6 ہزار 651، سکھر میں 3 ہزار ایک سو 70، گھوٹکی میں 5 ہزار 198 سگ گذیدگی کے واقعات سامنے آئے۔ خیر پور میں 10 ہزار 559، لاڑکانہ میں 6 ہزار 817، جیکب آباد میں 7 ہزار 231، شکارپور میں 8 ہزار 204، قمبر میں 13 ہزار 282، کشمور میں 9 ہزار 579، شہید بے نظیر آباد میں 5 ہزار 205، سانگھڑ میں 5 ہزار 3 سو 98، نوشہرو فیروز میں 12 ہزار 608 سگ گزیدگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کی اعداد و شمار کے مطابق سندھ کے 313 ہسپتالوں، میڈیکل سینٹرز میں اینٹی ریبیز 17 ہزار سے زائد ویکسین موجود ہے جبکہ سندھ کے 29 اضلاع میں سگ گزیدگی کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں، پورے سندھ میں ابتک کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں 22 افراد جان گنوا چکے ہیں تاہم محکمہ صحت نے اپنی سرکاری اعداد و شمار میں کسی ہلاکت کو شمار نہیں کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے