Home / اہم خبریں / بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر اس کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزم کو ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے گرفتار کرلیا

بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر اس کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزم کو ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے گرفتار کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر اس کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا، ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان نے ملزم کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق پولیس کو متاثرہ بچے کی درخواست موصول ہوئی جس میں الزام لگایا گیا کہ ملزم نے اس کو نہ صرف زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا بلکہ ملزم نے اس کی برہنہ وڈیو اور تصاویر بنا لی، بعد ازاں اپنے سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم پیر غلام کو گرفتار کر لیا، ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان نے ایس ایچ او تھانہ بندکورائی کو اس بڑی کاروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات معاشرے میں امن کو تہہ و بالا کر دیتے ہیں اگر ان ملزمان کو فوری گرفتار نہ کیا جائے تو معاشرے میں والدین بچوں کے حوالے سے عدم تحفظ کا شکار ہو جاتے ہیں بدفعلی کے بعد ویڈیو اور تصاویر بنا کر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنا انتہائی ناقابل برداشت ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے