قلات (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) خضدار سے کوئٹہ جانے والی کار قلات کے قریب گرانی کے مقام پر سامنے سے آنے والی انڈس کرولا کے ساتھ ٹکرانے سے 5 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ زخمیوں کو طبعی امداد کے لیے سول ہسپتال قلات لایا گیا جہاں پر طبعی امداد ملنے کے بعد دو شدید زخمیوں سول ہسپتال کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔ زخمیوں کا تعلق خضدار کے عیسائی برادری سے بتایا جاتا ہے۔
![]()