ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان شہر کی اہم سڑکوں پر قائم میڈیکل سنٹر، شاپنگ پلازوں، شادی ہالز و میرج گارڈنز، نجی تعلیمی اداروں، نجی ہسپتالوں، سمیت اسکولوں و بنکوں کے باہر پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا، ٹریفک کا نظام درہم برہم، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں قائم میڈیکل سنٹرز، شاپنگ پلازوں، شادی ہالز و میرج گارڈنز، نجی تعلیمی اداروں، نجی ہسپتالوں، سمیت اسکولوں و بنکوں کے باہر باقائدہ پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے کھڑی ہونے والی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے، سرکلر روڈ اور شہر کی دیگر مصروف ترین سڑکوں پر شادی ہالز و میرج گارڈنز، نجی تعلیمی ادارے، نجی ہسپتالز، سمیت اسکولز، کالجز اور بنکوں کی برانچیں قائم ہو چکی ہیں جن کی باقائدہ پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بالخصوص سرکلر روڈ، شیخ یوسف روڈ، درابن روڈ، ملتان روڈ سمیت دیگر علاقوں میں قائم بڑے بڑے شادی ہالز و میرج گارڈنز کے باہر پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے شادی پر آئے ہوئے شہری اور باراتیوں کی چھوٹی بڑی گاڑیاں، سڑکوں پر ہی کھڑی کر دی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے ایک طرف کی سڑکیں بند ہو جاتی ہیں اور دوسری جانب سیکورٹی کے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں، شہر میں بیشتر مقامات پر غیر قانونی چنگ چی رکشہ اسٹینڈ قائم ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بے جا خلل پیدا ہوتا ہے، شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
![]()