Home / اہم خبریں / نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن نے کپتان نعمان علی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت سندھ کو 145 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن نے کپتان نعمان علی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت سندھ کو 145 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن نے کپتان نعمان علی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت سندھ کو 145 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ 345 رنز کے تعاقب میں سندھ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 199رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں آنے والے سہیل خان کی نصف سنچری بھی سندھ کو مشکلات کے بھنور سے نہ نکال سکی۔ انہوں نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے ناردرن کے اسپنر نعمان علی نے دوسری اننگز میں بھی 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس سے قبل 82 رنز کی سبقت سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی ناردرن کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ پہلی اننگز میں ناردرن کے 408 رنز کے جواب میں سندھ کی ٹیم 326 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے