Home / اہم خبریں / ذیابیطس کے مرض سے مکمل آگاہی کے لئے حکومت کو چاہیے کہ بچوں کی تدریس میں ذیابیطس کا مضمون شامل کرے ۔ ڈاکٹر راجپال چھابڑیا کی ڈاکٹر فرحان عیسی کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس

ذیابیطس کے مرض سے مکمل آگاہی کے لئے حکومت کو چاہیے کہ بچوں کی تدریس میں ذیابیطس کا مضمون شامل کرے ۔ ڈاکٹر راجپال چھابڑیا کی ڈاکٹر فرحان عیسی کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پریس کلب میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر راجپال چھابڑیا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا میں آج ذیابیطس کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ دنیا میں اس وقت ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد 463 ملین ہے، جس کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ بچوں کے تدریس میں ذیابیطس کا مضمون شامل کرے تاکہ اس مرض کی آگہی کو مکمل طور پر یقینی بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں ذیابیطس کی آگہی کے حوالے سے منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر فرحان عیسی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہوتی ہے لوگوں کو اس بارے میں آگہی فراہم کریں مگر لوگ ہم سے دور بھاگتے ہیں۔ پاکستان میں لوگ اس ٹیسٹ کے حوالے سے توجہ نہیں دیتے ہیں۔ غریب طبقے میں یہ مرض ماحولیاتی تبدیلی اور فزیکل ایکٹیویٹی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ وزن پر قابو پانے اور وقت پر کھانے سے اس مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ زیادہ کھانا اس مرض کی اہم وجہ ہے۔ خالی پیٹ ایک نارمل انسان کی شوگر 100سے کم ہونی چاہیے۔ پاکستان میں اس مرض کے پھیلنے کی اہم وجہ ملوث زدہ خوراک ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ بچوں کے تدریس میں ذیابیطس کا مضمون شامل کرے تاکہ اس مرض کی آگہی کو مکمل طور پر یقینی بنایا جاسکے۔ بچوں کو فاسٹ فوڈ اور کولڈرنک پر والدین کو کنٹرول کرنا چاہیے اس موقع پر ڈاکٹر فرحان عیسی نے کہا کہ 8 گھنے کی نیند ہمارے لئے بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ خوراک کے بارے میں عوام کو آگہی ہونی چاہیے کہ ہم کیا کھا رہے ہیں اور اس میں شوگر کی مقدار کتنی ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے پیدل سفر کرنا اور کھانے میں احتیاط بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اس مرض کے لاحق ہونے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ساتھ ہی وزن کو کرنے سے اس مرض پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ہمارے لوگوں میں یہ بات عام ہے کہ انسولین لینا اس مرض کا آخری اسٹیج ہے مگر ایسا نہیں انسولین سے اپ اپنے وزن کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی علاج ہو اس مرض کا ڈاکٹر کے مشورے سے ہونا چاہیے نہ کہ اتائی ڈاکٹروں سے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے