Home / اہم خبریں / ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ اور جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ جونئیر چیمپیئن شپ میں پاکستان اپنے ٹائٹلز کا دفاع کرے گا

ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ اور جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ جونئیر چیمپیئن شپ میں پاکستان اپنے ٹائٹلز کا دفاع کرے گا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ اور جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر یوتھ پروگرام طارق پرویز نے کراچی میں پریس کانفرنس میں جونئیر اور سینئیر ٹیموں کا اعلان کیا۔ ورلڈ جونئیر اسکریبل چیمپئین شپ کیلئے بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا جس میں حسان ہادی خان، حماد ہادی خان، صہیب ثناء اللہ، دانیال ثناء اللہ، سید عماد علی، طحہ مرزا، صائم وقار، عثمان شوکت، مونس خان، مصباح الرحمن، ابصار مستجاب اور نور شوکت شامل ہیں۔ جونئیر چیمپیئن شپ میں پاکستان اپنے ٹائٹلز کا دفاع کرے گا۔ پاکستان نے گزشتہ ورلڈ چیمپیئن شپ میں تمام چھ کٹیگریز کے ٹائٹل اپنے نام کئے تھے۔ طارق پرویز نے بتایا کہ پانچ کھلاڑی اپنے ٹائٹل کے دفاع کیلئے فیورٹ ہیں۔ تین روزہ ورلڈ جونئیر اسکریبل چیمپیئن شپ سولہ سے اٹھارہ نومبر تک انگلینڈ کے شہر ٹورکے میں شروع ہوگی۔ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کا آغاز انیس نومبر سے اسی وینیو پر ہوگا جس کیلئے پاکستان کے نمبر ون پلیئر معیذ بیگ اور وسیم کھتری بعد میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پریس کانفرنس میں کراچی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری ندیم عمر نے بھی شرکت کی اور ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شنگریلا پاکستان ٹیم ورلڈ جونئیر اسکریبل چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے گزشتہ شب انگلینڈ روانہ ہوگئی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے