کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی مجلس عاملہ عمومی کے رکن مولانا عین الدین اپنے ساتھیوں سمیت پاک سزمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔ پاک سرزمین پارٹی بلوچستان کے رہنما میر شمس مینگل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوۓ مولانا عین الدین نے کہا کہ مصطفیٰ کمال باکردار اور دیانتدار لیڈر ہے مصطفیٰ کمال کی قیادت پاکستان کی ضرورت ہے اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی بلوچستان کے رہنما طاہر شاہوانی کوئٹہ ڈویژن کے صدر علاؤالدین ترین کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے صدر فیروز لانگو سینئر نائب صدر سید لیاقت آغا بھی موجود تھے۔
![]()